Faz
Posts : 7 Join date : 25.06.2009 Age : 43 Location : Karachi
| Subject: نعت نبی Sun Jul 04, 2010 9:15 am | |
| نعت نبی
مالک برتر کا یہ کتنا بڑا احسان ہے میں ثناء خوان نبی ہوں، یہ مری پہچان ہے
آپ جان دوجہاں ہیں، آپ ہی ہیں جاں مری دوجہاں بھی یہ جہاں بھی آپ پر قربان ہے
انبیاء خواہاں ہیں جس کے وہ ہمیں منسب ملا امت شاہ امم کی کیا نرالی شان ہے
واطیعواللہ ہی کافی نہیں ہے دین میں پیرویء مصطفٰی ہی حاصل ایمان ہے
وہ بشر ہیں یہ نہیں ہیں بحث یہ اب کس لئے آپ ہی خیرالبشر ہیں کہہ رہا قرآن ہے
سنگ سجدے میں گرے ہیں تو شجر محو رکوع راہ سرور ہے یہ فیصل، عجز بھی حیران ہے | |
|