Faz
Posts : 7 Join date : 25.06.2009 Age : 43 Location : Karachi
| Subject: حج Sun Jul 04, 2010 9:05 am | |
| سلام عرض ہے۔ اک بہت پرانی نظم آپ سے شیئر کررہا ہو، اپنی رائے سے ضرور نوازیئے گا
حج
اُس کالی ردا میری خاطر… یوں ہے جیسے ہو غلافِ کعبہ اُس کی آنکھوں کے آبگینوں میں… دیکھتا ہوں میں حجرِ اسود کو اور اُن آنکھوں سے چھلکتا ہر اشک… ہے میرے واسطے آبِ زم زم اُس کے رخسارِ شگفتہ کی جھلک… میں نشانی ہے صفاء، مرواء کی پیار سے جب کبھی اُسے دیکھوں… حج کی لذّت کوپل میں پا جاؤں میرے لئے تو میرا حج ہے… ماں | |
|