Faz
Posts : 7 Join date : 25.06.2009 Age : 43 Location : Karachi
| Subject: اک مسیحا کی دعا Sun Jul 04, 2010 9:00 am | |
| دوستوں ایک نظم پیش خدمت ہے، امید ہے آپ سب کو پسند آئے گی۔
اک مسیحا کی دعا
زمیں پر یوں میرا ہونا بڑا احسان ہے تیرا میرے مالک، میرے مولا بڑا احسان ہے تیرا مجھے تونے مسیحائی کی دولت سے نوازا ہے میرے ہاتھوں کو تونے درد کا درماں بنایا ہے مجھے اپنی مہارت پر بڑا ہی فخر ہوتا تھا کوئی بیمار آکر جب میری چوکھٹ پہ روتا تھا اسے میں حوصلہ دیتا، دوا و مشورہ دیتا مجھے معلوم ہے لیکن کہ تو ہی ہے شفا دیتا دواءوں میں شفا دینے کی طاقت ڈال دی تونے میرے ہر مشورے میں اپنی حکمت ڈال دی تونے مگر اس بار میں اک مرض کی جزیات میں گم ہوں زمیں پر سانس لیتی، رینگتی اک ذات میں گم ہوں وہ اک انسان جو ہر پل لہو کا گھونٹ پیتا ہے اسے معلوم ہے وہ مررہا ہے پھربھی جیتا ہے میں عیسی تو نہیں لیکن مجھے اتنی خوشی دیدے دیا بجھنے کو ہے جو تو اسے اک لوء نئی دیدے مریض لا دوا کو ذیست سے وابستگی دیدے سوال اک زندگی کا ہے فقط اک زندگی دیدے
| |
|